ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / کٹھوعہ کے سرحدی علاقے میں الرٹ

کٹھوعہ کے سرحدی علاقے میں الرٹ

Wed, 24 May 2017 21:41:56    S.O. News Service

جموں 24مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)جموں وکشمیرکے کٹھوعہ ضلع میں تین مشتبہ مسلح افراد کو دیکھے جانے کی اطلاع پر سرحدی علاقے میں الرٹ قرار دیا گیاہے۔ایک پولیس افسر نے کہا کہ بی ایس ایف اور پولیس کو کل بین الاقوامی سرحد پر ہیرانگر سیکٹر کے ببیان علاقے میں تین مشتبہ افراد کی سرگرمیوں دیکھے جانے کے بعد ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے اور سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔سیکورٹی فورسز نے محاصرے اور تلاشی مہم بھی چلائی لیکن انہیں کچھ بھی مشکوک چیزنہیں ملی۔افسرنے کہاکہ ہم نے ان تمام علاقوں کا تجزیہ کیا اور آج تک مہم چلائی لیکن کچھ نہیں ملا۔


Share: